مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لیے مغرب کی حمایت یافتہ شامی اپوزیشن کی فوج "جیش الحر" کو فضائی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم شام میں جیش الحر نامی اپوزیشن کی فوج کی فضائی معاونت کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ وہ بشارالاسد کے بجائے داعش کے خلاف لڑائی میں ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شام میں جاری بحران کے حل کے لیے آزادانہ اور شفاف پارلیمانی اور صدارتی انتخابات عمل میں لائے جائیں۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل کی خاطر جاری مساعی میں کسی متفقہ سمجھوتے تک پہنچنے کا قوی امکان موجود ہے۔ ماسکو کسی بھی صورت میں شام کے بحران کا اصل سبب صدر بشارالاسد کو اقتدار سے الگ کرنے کا حامی نہیں ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لیے مغرب کی حمایت یافتہ شامی اپوزیشن کی فوج "جیش الحر" کو فضائی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔
News ID 1859117
آپ کا تبصرہ